سلمان خان کی والدہ کترینہ کیف کوبہو بنانے کی خواہشمند

12:50 PM, 12 Jan, 2019

ممبئی:بالی ووڈ کے کنوارے خان سلمان خان کی والدہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کیلئے دلہن کے نام کے طور پر کترینہ کیف کو پسند کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی والدہ اداکارہ کترینہ کیف کواپنے بیٹے کی دلہن بنانے کی خواہشمند ہیں۔سلمان خان کی شادی کا نہ صرف ان کے گھروالوں بلکہ مداحوں کوبھی بے صبری سے انتظارہے۔

سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان ،کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں۔ کترینہ جب بھی سلمان کے گھر جاتی ہیں، ان کی والدہ سے ضرور ملتی ہیں حالانکہ کترینہ اورسلمان خان میں اس سے قبل دوریاں آچکی ہیں اورکترینہ نے سلمان کو چھوڑ کر رنبیر سے روابط استوار کر لئے تھے لیکن سلمیٰ خان کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں۔

ماں کی خواہش کے برعکس شادی سلمان خان کو شادی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ کہہ چکے ہیں کہ شادی صرف پیسوں کی بربادی ہے۔

مزیدخبریں