فحش بیان بازی،راہول اور پانڈیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے معطل کردیا

11:10 AM, 12 Jan, 2019

نئی دہلی :ٹی وی شو میں نسل پرستانہ اور فحش بیان بازے کرنیوالے لوکیش راہول اور ہاردیک پانڈیا کو بھارت کرکٹ بورد نے معطل کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی معطلی اور انکوائری کے سبب ان کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی)نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تو ہرگز نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کے خلاف مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں