پاکستان کے نئے سفیر کی امریکی صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

10:11 AM, 12 Jan, 2019

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنی سفارتی اسناد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں اور سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالا جنہوں نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔

مزیدخبریں