کرن اپنے مہمانوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرتے ہیں؟ کنگنارناوت کا مزاح سے بھرا جواب

11:45 PM, 12 Jan, 2018

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے رئیلٹی شو ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹارز‘ میں مزاق میں کرن جوہر سکے بارے میں ایسا جواب دیا جس سے شو کےسب شرکا حیران رہ گئے۔گزشتہ سال کرن جوہر کے شو میں کنگنا نے انہیں فلم نگری میں اقربا پروری کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔کرن جوہر کو اقربا پرور قرار دینے پر کنگنا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں ورون دھون، سیف علی خان اور کرن جوہر نے ان کا مذاق بھی اڑایا تھا۔

بالی وڈ شخصیات نے کنگنا رناوت کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ شروع کردیا تھا اور کئی تقریبات میں اداکارہ کو مدعو بھی نہیں کیا جاتا تھا لیکن اس سب صورتحال سے نکلنے کے لیے کنگنا نے عامر خان سے مدد لی تھی اور ان کی ہدایات پر عمل کرنا شروع بھی کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت نے فلم نگری میں واپسی  کے لیے کرن کے شو ’انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹاز‘ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا اور انہوں نے اب شو میں شرکت بھی کرلی ہے۔شو کی ریکارڈنگ کے دوران اداکارہ اور کرن جوہر نے آپس کے اختلافات کو بھلا کر زبردست انداز میں شوٹنگ کی اور دونوں کی آپس میں اچھی کیمسٹری رہی۔ دونوں شخصیات پیشہ ورانہ انداز میں آپس میں گفتگو کرتے رہیں اور ایسے میں ایک سوال پر کہ کرن جوہر شو پر آنے والے مہمانوں کو کیا دیتے ہیں؟ تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب میں کہا کہ ’وہ مہمانوں کو زہر دیتے ہیں‘۔

 کنگنا کے جواب پر شو میں موجود سب ہی شرکا چونگ گئے اور پوری محفل زوردار قہقہوں سے گونج اٹھی۔

واضح  رہے کہ فلمساز کرن جوہر اور ہدایت کار روہت شیٹھی ان دنوں ایک رئیلٹی شو’ انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹارز‘ میں بطور جج فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں