نواز شریف کی شیخ مجیب سے محبت عوام نے بھی دیکھ لی ہے : شیخ رشید احمد

11:13 PM, 12 Jan, 2018


فیصل آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیرا عظم نواز شریف نریندر مودی کے اشارے شیخ مجیب کے طرز پر چل رہے ہیں سابق وزیر اعظم کی شیخ مجیب سے محبت عوام نے دیکھ لی نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 220ارب روپے کی کرپشن کی ہے شاہ خاقان عباسی کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔


جمعہ کے روز شیخ رشید نے فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے اشاروں اور شیخ مجیب کے طرز پر چل رہے ہیں عوام کے سامنے ان کی شیخ مجیب سے محبت عیاں ہوگئی ہے تاہم نواز شریف ملک توڑنے میں کامیاب نہیں ہوگا حکومت کہتی ہے کہ بھارت کے ساتھ ویزا سسٹم ختم کردیئے ہیں انہوں نے نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام عائد کیا کہ دونوں نے مل کر 220ارب روپے کی کرپشن کی ہے اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے رواں ماہ شاہد خاقان پر ایل این جی کا کیس دائر کرکے کسی صورت نہیں چھوڑوں گا

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کے کیپٹن (ر) صفدر بھی کرپشن میں کسی سے پیچھے نہیں انہوں نے بھی 19 ارب روپے کیبنیٹ سے نکال کر کرپشن کی ہے بانی ایم کیو ایم محمد خان اچکزئی اور نواز شریف ایک ہی پارٹی ہے ان میں کوئی فرق نہیں شیخ رشید نے کہا کہ ووٹون کا بھوکا نہیں ہوں کئی مرتبہ حکومت میں رہا اور نشیب و فراز دیکھے ہیں لیکن جہاں بھی ظلم ہوگا شیخ رشید وہاں انصاف کے لئے موجود ہوگا تاہم قوم سے وعدہ ہے کہ مذہب کے نام پر کبھی بھی کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں کروں گا

مزیدخبریں