سیف علی خان نے ”ریس 3 “ کے سکرپٹ کو انکار کی وجہ قرار دیدیا

09:09 PM, 12 Jan, 2018

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان آخر کار فلم ’ریس 3 ‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے لے آئے۔ ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کو نہیں بلکہ اسکرپٹ کو قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ فلمساز رمیش تورانی نے ان سے کہا تھا کہ اس بار وہ بالکل ہٹ کر اسٹوری بنارہے ہیں جب کہ انہیں فلم میں کردار کی آفر کی گئی تھی مگر وہ انہیں پسند نہیں آیا، اس لیے ’ریس تھری‘ کے بجائے دیگر فلمیں کرنے کو ترجیح دی۔ چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ سلمان خان اس وقت انڈسٹری میں سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں۔
واضح رہے ریس کی پہلی دونوں فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور، اکشے کھنہ، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون، جیکولین فرننڈس سمیت دیگر اداکار بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں