ممبئی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار رشی کپور سیلفی بنانے پر مداح پر برس پڑے جب کہ رنبیر کپور نے اپنے والد کی اس حرکت پر مداح سے معذرت مانگ لی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور مداح پر اس وقت بھڑک اٹھے جب ریسٹورانٹ میں موجود ایک خاتون مداح نے رنبیر اور نیتو کے ساتھ سیلفی بنانے کے بعد رشی کپور کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش ظاہر کی جس پر رشی کپور نے غصے سے انکار کردیا۔خاتون مداح نے رشی کپور کے غصے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کے منہ پر لیجنڈری ادکار کو بدتمیز کہہ ڈالا، جس پر رشی بھڑک اٹھے اور خاتون کو جواب دیا کہ ’ تصویر بنانے سے انکار کرنا کوئی بدتمیزی نہیں ، ہم یہاں ریسٹورانٹ میں فیملی کے ساتھ انجوائے کرنے آئے ہیں‘ جس کے بعد رنبیر کپور نے بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نہ صرف معاملہ رفع دفع کیا بلکہ مداح سے معزرت بھی کی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رشی کپور فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مو¿قف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں اور اپنے جذباتی رویے کی وجہ سے کئی بار مداحوں سے بھی جھگڑ چکے ہیں۔
رشی کپور اپنے لیے ”بد تمیز “ لفظ سن کر بھڑک اٹھے
07:36 PM, 12 Jan, 2018