پیرحمید الدین سیالوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار کر دیا

07:22 PM, 12 Jan, 2018

سرگودھا : سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا،پی ٹی آئی کی جانب سے پیرسیال شریف کوسیاسی اتحاد اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے آپشن پردعوت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءجہانگیرترین نے سرگودھا میں پیرآف سیال شریف حمید الدین سیالوی اوران کے بیٹوں سے ملاقات کی۔جس میں ختم نبوت کی تحریک اور وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے استعفے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جان سے پیرسیال شریف کوسیاسی اتحاداورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کےآپشن پردعوت دی گئی۔ تاہم پیرآف سیال شریف نے تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان مستردکردیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماءجہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کے معاملے پرجان بھی قربان ہے۔ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن ہوااور قصور انتہائی افسوس ناک واقعے ہیں۔ ختم نبوت کی تحریک میں وزیرقانون رانا ثنائ اللہ کے استعفے کیلئے سیال شریف کا بھرپورساتھ دیں گے۔

مزیدخبریں