صبا قمر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں ٗ زینب کے قتل پر افسردہ

06:59 PM, 12 Jan, 2018


کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے ہولناک حادثے اور لرزہ خیز قتل پر آنسونہ روک سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی 7 سالہ ننھی معصول پھول جیسی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے عوام کے ساتھ پاکستانی سیاستدان اور شوبز ستاروں کو بھی جھنجھوڑ کر ر کھ دیا۔نامور اداکارہ صبا قمر زینب کے ساتھ ہوئی درندگی پر اپنے آنسو نہ روک سکیں اور اس کی تکلیف اور درد کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔


ایک شو کے دوران صبا قمر نے ننھی زینب کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ زینب کے ساتھ ہونے والا دلخراش واقعہ آپ میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، کیوں لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ ایسا تو ہوتا رہتا ہے یہ تو چلتا رہے گا۔ صبا قمر نے روتے ہوئے کہا یہ کیوں چلتا رہے گایہ سب کچھ ختم کیوں نہیں ہورہا۔انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ ہم کسی کی مددکا انتظار کریں اپنے لیے خود اٹھیں اور اپنے آس پاس دیکھیں اگر کچھ غلط ہورہا ہے ۔

مزیدخبریں