گائے نے پانچ ٹانگوں والے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دے دیا

06:29 PM, 12 Jan, 2018

ننکانہ صاحب: گائے نے پانچ ٹانگوں والے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دے دیا، قدرت کے کرشمے کو دیکھنے کے لئے دور دراز سے لوگوں کی گاؤں آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ کے گاؤں ماڈو کی میں محنت کش ذاکر حسین کے گھر میں موجود گائے نے گذشتہ روز عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دیا ہے جس کی چار کی بجائے پانچ ٹانگیں ہیں، پانچویں ٹانگ بچھڑے کے جسم کے اوپر لگی ہو ئی ہے۔

قدرت کے اس کرشمے کو دیکھنے کے لئے دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد ماڈو کی کا رخ کر رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کی تعریف کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں