سڈنی: آسٹریلیا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ روزانہ بادام اور اخروٹ کا استعمال شوگر کے خطرے کو کم کردیتا ہے۔
آسٹریلیا کے جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے ڈاکٹر جیسن وو کے مطابق 10 مختلف ممالک کے 39,740 بالغ افراد کی تجزیاتی رپوٹ سے حاصل ہونے والے اعداد وشمار اور لیبارٹری ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہیکہ وہ افراد جن کے خون میں اومیگا 6 فیٹ کا اہم جز پایا جاتا ہے ان لوگوں میں شوگر کی ٹائپ ٹو کے پیدا ہونے کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹر جیسن وو کاکہنا ہے کہ اپنی خوراک میں معمولی سی تبدیلی دنیا بھرمیں تیزی سے پھیلنے والی بیماری شوگر کی ٹائپ ٹو سے بچاو میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اومیگا 6فیٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ صرف خوراک میں سویا بین سن فلاور آئل، بادام، کاجو اور اخروٹ کا استعمال ہے جس کو خوراک کا حصہ بنانے سے ذیابطیس ٹائپ ٹو سے بچاو¿ ممکن ہے۔
شوگر سے بچنے کیلئے ماہرین کا بادام اور اخروٹ استعمال کرنیکا مشورہ
06:12 PM, 12 Jan, 2018