زینب کےقاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے : خواجہ عمران نذیر

05:19 PM, 12 Jan, 2018


لاہور : خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام افراد اور اداروں نے مل کر اس خوفناک صورتحال پر قابو پانے پر مدد دی کچھ مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں زینب کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ہم سب مل کر ان تمام معاملات کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی وجہ سے اس معاشرتی مسئلہ کو خوش اسلوبی سے اٹھایا گیا اس واقعے میں سیریل کلر ملوث ہے جو پہلے بھی کئی واقعات میں ملوث رہا ہے۔ ہم ملزم کے نزدیک پہنچ گئے ہیں جو جلد اپنے انجام تک پہنچے گا۔ پولیس کی کئی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں ہمیں مظاہرین کے جذبات کا احساس ہے ہم اس شہر میں مزید تفریق نہیں چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیا پولیس کو فائرنگ کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔

مزیدخبریں