نواب شاہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آئندہ انتخابات میں نواب شاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
پیپلزپارٹی میڈیا سیل کے مطابق پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں پیپلز سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا۔آصف زرداری نے نواب شاہ سیکریٹریٹ کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر کارکنان سے گفتگو میں انہوں نے آئندہ انتخابات میں نواب شاہ سے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔سابق صدر نے اپنے کارکنان کو الیکشن کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔