اشتہارات میں سڑکیں بنانے سے کوئی قوم نہیں بنتی، عمران خان

03:23 PM, 12 Jan, 2018

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں جو کچھ حاصل کیا گیا وہ کسی صوبے میں نہیں کیا گیا اور اشتہارات میں سڑکیں بنانے سے کوئی قوم نہیں بنتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور میرٹ وہاں ہوتی ہے جہاں ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔ آج ہمارے صوبے میں پولیس کا کام بہترین ہے جبکہ شریف برادران 19 سال سے حکومت کر رہے ہیں لیکن پنجاب کی پولیس کو دیکھیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا خیبرپختونخوا میں میرٹ پر آئی جی پولیس کو تعینات کیا گیا اور مجھے کے پی پولیس کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی سے زیادتی کے 11 میں سے 10 ملزمان کو بروقت گرفتار کیا گیا لیکن قصور میں 12 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا آج تک لواحقین کو اںصاف نہیں مل سکا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل سے مالا مال کیا ہے اگر بیوروکریسی کو ترغیب دی جائے تو وہ کام کر سکتی ہے جو نجی ادارے بھی نہیں کر سکتے۔ اگلے سیزن میں خیبرپختونخوا میں سیاحت کے 4 مقامات کھولیں گے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں