ایل او سی پر اشتعال انگیزی، قائمقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

03:05 PM, 12 Jan, 2018

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے پاکستان میں تعینات قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور سیز فائر خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جنوبی ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے خاتون شہری کی شہادت پر پاکستان میں تعینات بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

 بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور کوٹ کٹیرا سیکٹر سمیت سیزفائر کی خلاف ورزی کے دیگر واقعات کی تحقیقات کرے۔بھارتی فورسز گزشتہ 12 روز میں 70 مرتبہ اور گزشتہ ایک سال میں 1900 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔

مزیدخبریں