کراچی :نجی اسکول کے چوکیدار کی بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش

12:15 PM, 12 Jan, 2018

کراچی: کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں مبینہ طور پر اسکول کے چوکیدار نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے اہلخانہ نے مار پیٹ کے بعد رینجرز کے حوالے کر دیا۔

5  سالہ طالبہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسکول کے چوکیدار نے گزشتہ روز ان کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی جس کے بتانے پر آج چوکیدار کو اسکول سے پکڑا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم اہلخانہ نے تھانے میں رپورٹ کرائے بغیر اسکول میں موجود چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی پولیس نے ابراہیم حیدری میں بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے فوری تحقیقات کر کے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے جب کہ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں