لاہور :کرکٹ شائقین نے سال 2017 کی ٹیم آف دی ایئر چُن لی ہے تفصیلات کے مطابق کرک انفو کے سروے میں ٹیم آف 2017 میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی الیون میں شعیب ملک اور حسن علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے، جبکہ ون ڈے میں بابر اعظم نے مداحوں کے دل جیتے ۔
کرک انفو کی جانب سے 2017کی کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ،پاکستان کے تین کھلاڑی مداحوں کے دل میں اترنے میں کامیاب رہے ۔ واضح رہے کہ کرِک انفو کے سروے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا، فینز ون ڈے الیون میں بابر اعظم اور حسن علی نے جگہ بنائی ،ٹی ٹوئنٹی فینز الیون آف دی ایئر میں شعیب ملک اور حسن علی شامل ہیں۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فینز ٹیسٹ الیون اور ویمنز الیون میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا ۔