فورٹ عباس میں کمسن بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی

09:24 AM, 12 Jan, 2018

فورٹ عباس: فورٹ عباس میں بھی کمسن بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ متاثرہ بچے کو میڈیکل کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔ زیادتی کی خبر پر ڈی پی او بہاولنگر عطاء الرحمن فورٹ عباس پہنچ گئے۔

دو روز قبل قصور میں ہی 7 سالہ بچی زینب کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں