سعودی عرب اورایتھوپیا کے درمیان گھریلو ملازم درآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

سعودی عرب اورایتھوپیا کے درمیان گھریلو ملازم درآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

ریاض:سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کے مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے سعودی مجلس شوریٰ کا ایتھوپیا سے گھریلو ملازم درآمد کرنے کی منظوری دینے کے بعد گھریلو ملازم درآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق وزارت محنت اورایتھوپیا کی وزارت محنت کے درمیان اس سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس سے قبل سعودی ارکان شوریٰ نے وزارت سے مطالبہ کیا تھا کہ ملازم خواتین کی آگہی کا طریقہ کار متعین کریں اور انہیں ان کے حقوق سے مطلع کیاجائے۔ خالی اسامیوں پر خواتین کی تقرریاں کی جائیں۔ شوریٰ نے اردن کے ساتھ سرمایہ کاری کے تحفظ اور معاہدہ کی بھی منظوری دی ہے.