چین کی سستی الیکٹرک کاروں نے ٹیسلا اور نسان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

11:06 PM, 12 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

بیجنگ : چین میں سستی الیکٹرک کاروں نے دھوم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق چین میں الیکٹرک کاروں کی خریدوفروخت پوری  دنیا کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہو رہی ہے۔

ان کاروں کی قیمتیں بھی انتہائی کم ہیں  اوراس کی وجہ ان کاروں کی مقامی سطح پر تیاری اور حکومتی سبسڈی ہے۔خیال رہے کہ چین ماحول دوست کاروں کی تیاری کے حوالے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

چین کی سستی الیکٹرک کاروں نے دنیا کی دیگر آٹومیکر کمپنیز ٹیسلا اور نسان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ چین مقامی کارساز کمپنیوں ویرن بیفٹ اور بائیک موٹرز کو بڑے پیمانے پر سستی الیکٹرک کاروں کی تیاری کیلئے اربوں ڈالرز سبسڈی دے رہاہے۔

مزیدخبریں