لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)سپیرئیر کالج یونیورسٹی کیمپس لاہور نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC)کی پانچویں رینکنگ 2015ءمیں اپنی بہترین تعلیمی سرگرمیوںکی بنیاد پر پنجاب میں دوسرے اور پاکستان بھر میں ساتویں نمبر پر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن ہر سال پاکستان کے تعلیمی اداروں کو ،معیاری تعلیم، کوالٹی ٹیچنگ سٹاف، ریسرچ ورک،طلباءکو دی جانے والی سہولیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پرکھتا ہے،اور سال کے آخر میں رینکنگ نوٹ جاری کرتا ہے،جبکہ اس سال ’سپیرئیر ‘کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اُسے پنجاب میں دوسری پوزیشن اور پاکستان میں ساتویں پوزیشن حاصل ہوئی۔’ سپیرئیر‘ بین الاقوامی سطح کا حامل وہ ادارہ ہے جو پنجاب گورنمنٹ سے "The Superior College Lahore" ACT XVI-2004کے تحت چارٹرڈ بھی ہے اورHECکے معیار پر بھی پورا اُترتا ہے، جس کا واضح ثبوت رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا ہے۔
اس کے علاوہ سپیرئیر یونیورسٹی دنیا بھر کے 70سے زائد نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ سپلٹ Dualڈگری پروگرام کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتی جو اس کی تعلیمی معیار کے بلند ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سپیرئیر یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا منفرد پروگرام ”پلان“ EQاور IQبھی رکھتی ہے جو طلبا کو معاشرے کا کارآمد رکن بنانے بلکہ کامیاب کاروباری شخصیت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہی وجہ ہے پاکستان بھر کے کاروباری اداروں میں ہزاروں کی تعداد میںسپیرئیر کے طلباءآج اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ اس حوالے سے نہایت کم عرصے میں ”سپیرئیر“ نے اس مقام کو حاصل کرکے ناصرف پاکستان کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ کوالٹی ایجوکیشن مہیا کرنے کے مقصد کوپورا کرتے ہوئے طلباءکے روشن مستقبل کی بھی ضمانت دی ہے۔