برسبین: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستانی دراز قامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان جیسا طویل قامت فاسٹ باؤلر مل گیا۔اور یہ آسٹریلیا کے سب سے طویل قامت کھلاڑی ہونگے جن کا قد 6 فٹ 8 انچ ہے۔
پیس اور باؤنس دونوں کو یکساں مہارت سے ہتھیار بنانے والے بولر کی رفتار150کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی،انھوں نے کہا کہ 10 ماہ میدانوں سے دور رہا، انجریز سے نجات پانے کے بعد کلب کرکٹ میں واپس آئے صرف 2 ماہ ہوئے ہیں، قومی کرکٹ میں شمولیت کی خبر سن کر حیران رہ گیا،22سالہ بولر نے کہا کہ عمر کے ساتھ جسم مضبوط ہوا تو گیندوں کی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز جیسے بولرز کے ہمراہ پاکستانی بیٹنگ لائن کو پیس اور باؤنس سے پریشان کرتے ہوئے کم سے کم اسکور تک محدود کرنے کی کوشش کروں گا۔
آسڑیلیا کو محمد عرفان جیسا طویل فاسٹ باؤلر مل گیا، پاکستان کیخلاف اسکواڈ میں شامل
10:27 PM, 12 Jan, 2017