اجلال بخاری کی انگلینڈ میں بیمار فنکارہ نصرت آراءکیلئے فنڈ ریزنگ

08:51 PM, 12 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ٹی وی کی بچوں مقبول ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ میں بطور چائلڈ سٹار اہم کردار نبھانے والے نوجوان اداکار اجلال بخاری اپنی ساتھی اداکارہ نصرت آراءالمعروف ”بل بتوڑی“ کی امداد کیلئے میدان میں آ گئے، انگلینڈ میں فنڈ ریزنگ مہم شروع کر دی۔ واضح رہے کہ سینئر اداکارہ نصرت آرا پر اس ماہ کے آغاز میں فالج کا حملہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل وہ جلد کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ بیماریوں کے باعث وہ انتہائی غربت کی زندگی گزار رہی ہیں۔

اجلال بخاری جو اپنی فیملی کے ساتھ انگلینڈ میں مقیم ہیں اور وہاں انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک تنظیم ”سیو مائی سٹار“ بنا رکھی ہے، جس کے تحت وہ ماضی میں متعدد بیمار پاکستانی فنکاروں کی مدد کر چکے ہیں۔ اب انہوں نے نصرت آراءکے علاج معالجے کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا ہے اور وہ انگلینڈ میں اکٹھے ہونے والے فنڈ سے ان کی مدد کریں گے اور وہ یہ پیسے ”آسرا ویلفیئر سوسائٹی“ کے ذریعے نصرت آراءتک پہنچائیں گے جس کے روح رواں ان کے والد عاصم بخاری ہیں۔

مزیدخبریں