سرجیکل اسڑائیک کے جھوٹے دعویدار بھارتی فوجی آپس میں لڑ پڑے

07:29 PM, 12 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: سرجیکل اسڑائیک کے جھوٹے دعویدار بھارتی فوجی آپس میں لڑ پڑے، ریاست بہار کے شہر اورنگ آباد میں بھارتی سکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں ایک فوجی نے خود کو ہی گولی مار لی۔

ریاست بہار کے شہر اورنگ آباد میں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے اپنے ہی چار ساتھیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا، واقعے کے بعد گولیاں مارنے والے اہلکار کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے والا اہلکار ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔ 
مقبوضہ کشمیر کے ڈسٹرک پلواما کے علاقے ترال میں سنٹرل پولیس ریزروز فورسز کے ایک اہلکار نے حالات سے تنگ آ کر اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار لی، اسے اسپتال داخل کر دیا گیا، جہاں اسکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں