حویلیاں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے لینڈنگ کی کوشش ہی نہیں کی، اہم انکشاف

07:26 PM, 12 Jan, 2017

ندیم حسن کلیر

حویلیاں: حادثے کے شکار طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ سول ایوی ایشن کو موصول ہو گئی۔  سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہی کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی استحقاق کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  چترال سے ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے دونوں انجن 100 فیصد ٹھیک تھے۔حادثے کے شکار طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ سول ایوی ایشن کو موصول ہو گئی ہے۔چترال سے ٹیک آف کرتے وقت طیارے کے دونوں انجن 100 فیصد ٹھیک تھے.
بلیک باکس کی رپورٹ کے مطابق بھی 4بجکر 12 منٹ پر پائلٹ نے پہلی کال کی.پہلی کال میں پائلٹ کی آواز بالکل پرسکون تھی.پہلی کال کے 2 منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کال کردی.4 بجکر 14 منٹ میں پائلٹ نے بتایا کہ ایک انجن کام چھوڑ چکا تھا.4 بجکر 17 منٹ پر طیارہ جنوب کی بجائے مشرق کی طرف مڑگی.4 بج کر 17 منٹ پر جہاز کے پائلٹ نے آخری کال کی.10 سے 15 منٹ بعد جہاز گر جانے کی اطلاع موصول ہوگئی.جہاز کے بلیک باکس کا 100 فیصد ڈیٹا محفوظ رہا.
بلیک باکس کے مطابق جہاز نے لینڈنگ کی کوئی کوشش نہیں کی تھی.طیارے کا سارا ملبہ اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے.وزیراعظم نے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک ہفتہ پہلے گوادر کا دورہ کیا تھا.تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ایک انجن ٹھیک ہونے کے باوجود جہاز حادثے کا شکار کیسے ہوگیا.

مزیدخبریں