سانحہ بلدیہ کیس،ملزم عبدالرحمان بھولا اعترافی بیان سے مکرگیا

07:17 PM, 12 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

سانحہ بلدیہ کیس کے اہم ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے اعترافی بیان سے انکار کر دیا، ملزم کا کہنا ہے کہ آگ لگانے کا اعتراف شدید دباؤ پر کرنا پڑا،کیس کی سماعت پچیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس سماعت پر ملزم عبدالرحمان عرف بھولااور زبیر چریا کو لایاگیا، عدالت میں متحدہ رہنما رؤف صدیقی بھی پیش ہوئے اور ضمانت میں توسیع کرا لی۔
بھولاسے صحافیوں نے بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے کے اعترافی بیان پر سوال کیا تو ملزم صاف مکر گیا،سخت چہرے کے ساتھ بھولا نے کہا کہ اس نے بیان کے حوالے سے شدید دباؤ میں تھا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزم حماد صديقی کے پھر ريڈ وارنٹ جاري کردیے۔

مزیدخبریں