نوکنڈی : وزیراعلی بلوچستان کے مشیرایکسائزاینڈٹیکسیشن اورمسلم لیگ ق کے رہنما سخی میرامان اللہ نوتیزئی نے کہا ہے کہ مردم شماری سے قبل افغان مہاجرین کو انکے وطن واپس بھیجاجائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی معتبرین اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی بحیثیت تیس سال سے زیادہ میزبانی کی اب انھیں واپس جاناچائیے کیونکہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری بلوچ اورمقامی پشتونوں کے لئے زندگی اورزیست کامسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی موجودگی سے ہمیں جونقصانات اٹھانے پررہے ہیں ان میں ملازمتیں،وسائل ،حتی کہ ان لوگوں نے فوج میں بھی ملازمتیں حاصل کیں جنھیں اب نکال دی گئی ہے اب مزیدانکی موجودگی کے لئے کوئی جوازنہیں رہتی انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے پہلے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی یاان کوکیمپوں تک ایسی پالیسی کے تحت محدودرکھی جائے کہ مردم شماری پراثراندازنہ ہوکیونکہ ان میں سے اکثر نے شناختی کارڈاوردیگرسرکاری دستاویزات حاصل کئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ چاغی۔خاران اورواشک کے علاقوں میں عرب شیوخ کے شکارسے علاقہ کے لوگوں کوروزگاراوردیگرسہولیات میسرآسکتے ہیں جسکی واضع مثال قطری شہزادے نے واشک اورخاران میں ایمبولینسزاورزمینداروں کوٹیوب ویل دے کر وہاں کی ترقی پر مہر لگا دی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی گورنرتبوک کوچاغی میں عوامی مسائل پیش کئے ہیں اورامیدہے کہ وہ یہاں بھی عوامی فلاح بہبودکے لئے کام کریں گے،اس موقع پرڈسٹرکٹ کونسل چاغی کے ممبرخان آصف خان سنجرانی اورمیرخان محمد ابراہیم خان سنجرانی بھی موجودتھے۔