امریکی فوجی پولینڈ میں روسی سرحد کے قریب پہنچ گئے

امریکی فوجی پولینڈ میں روسی سرحد کے قریب پہنچ گئے

امریکی فوجی پولینڈ میں روسی سرحد کے قریب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ نیٹو فورسز کا حصہ بنیں گے، جس پر روس کو شدید اعتراضات ہیں.

پولینڈ میں امریکی فوجیوں نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں، امریکی فوجیوں کی تعیناتی روسی سرحد کے قریب ہوئی ہے، جہاں امریکی فوجی قافلے نے رسمی طور پر قومی پرچموں کا بھی تبادلہ کیا. اس سلسلسے میں فوجی ٹرک، ٹینک  اور دوسرافوجی سامان ریل اور ہوائی جہاز کے ذریعے پولینڈ پہنچ رہا ہے .

امریکی قافلے میں 4 ہزار فوجی شامل ہیں، جو نیٹو فورسز کی مشقوں میں شامل ہوں گے. نیٹو کا کہنا ہےکہ مشرقی یورپ میں فوجیوں کی تعیناتی صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہیں جبکہ روس کو اس پر شدید تحفظات ہیں.

مصنف کے بارے میں