لاہور: ہدایتکار و اداکار جاوید شیخ نے ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ جاوید شیخ کا کہناتھا کہ انھوں نے 30 برس سے زائد کا عرصہ فلم کی دنیا میں گزار دیا۔پاکستان کے علاوہ بھارتی فلموں میں بھی کام کر لیا۔اب وہ لالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کر کے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری فلمیں جدید ٹیکنالوجی میں داخل ہو کر اب عالمی سطح پر بن رہی ہیں۔ موضوعات میں بھی اب بہتری آرہی ہے۔
جاوید شیخ نے کہا کہ 60سے 80کی دہائی میں بھی ہماری فلم انڈسٹری کا اچھا دور گزرا ہے۔اس دور میں نامور ڈائریکٹرز نذرالسلام مرحوم پرویز ملک مرحوم ایس سلیمان وحید ڈار مرحوم حیدر چوہدری مرحوم شباب کیرانوی مرحوم اور مسعود پرویز مرحوم سمیت دیگر نے بہت معیاری اور سپر ہٹ فلمیں بنائیں۔اب پھر معیاری اور اچھی فلموں کو فروغ مل رہا ہے جو خوش آیند بات ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ رواں برس میں میری ذاتی نئی اردو فلم وجود بھی شروع ہو جائے گی۔