انتہا پسند ہندوﺅں نے ودیا بالن کو بھی پریشان کر دیا،وجہ مسلم شاعرہ کا کردار

05:29 PM, 12 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : انتہا پسند ہندوﺅں نے بالی ووڈ حسیناﺅں کو بھی پریشان کر دیا ، کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی ورسٹائل اداکارہ ودیا بالن نے انتہا پسندوں کے خوف سے مسلم شاعرہ پر بنی والی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔  ودیا بالن نے ہدایتکار کمال الدین کی فلم میں لیڈ رول کرنے کی حامی بھرنے کے بعد انکار کر دیا ، فلم معروف مسلمان بھارتی شاعرہ کملاداس کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے۔

ودیا بالن کے انکار کے بعد ہدایتکا کمال الدین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس کردار کیلئے بہترین انتخاب تھیں جنہوں نے پہلے فلم میں رول سائن کیا اور پھر معذرت کر لی۔کمال الدین نے خدشے کا اظہارکیا کہ ہندو انتہا پسند تنظیمیں کملا داس کی زندگی پربننے والی فلم کے خلاف انتہائی منفی رد عمل دے سکتی ہیں اور ودیا بالن کے انکار کی وجہ ممکنہ طورپر یہی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کملا داس نے 1999ءمیں اسلام قبول کیااور اپنا نام تبدیل کر کے کملا ثریا رکھ لیا تھا ۔

مزیدخبریں