اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم سپریم کورٹ پیش ہو کر ابہام دور کریں۔ شیخ رشید منی ٹریل پیش کرنے پر اصرار کررہے ہیں جبکہ فواد چودھری اور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دودھ اور پانی الگ کرنا نہیں چاہتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ابہام بڑھ گیا ہے،بہتر ہوگا وزیراعظم خودسپریم کورٹ میں پیش ہو کر وضاحت کریں۔عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید سراج الحق سے متفق نظر آئے،ان کا کہنا تھا دستاویزات اور بیانات میں تضاد ہے،آج تو عدالت نے بھی محسوس کیا ہے کہ حکمران منی ٹریل ثابت نہیں کرسکے۔فواد چودھری نے بھی کئی سوال اٹھائے۔ان کا کہنا تھا کہ والد کا کاروبار کیا تھا؟وزیراعظم نہیں جانتے ،بچے کیاکرتے ہیں؟ کوئی پتا نہیں پیسے کہاں سے آئے؟ اس سے بھی لاعلم ہیں، انہوں نے اصرار کیا کہ وزیراعظم کو سب پتا ہے لیکن انجان بنے ہیں۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا کہ وزیراعظم دودھ اور پانی کو الگ نہیں کرنا چاہتے،،ان کے وکیل عدالت کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایک در بند کرتے ہیں تو دوسرا سوراخ کھل جاتا ہے
وزیراعظم سپریم کورٹ میں پیش ہو کر ابہام دور کریں،سراج الحق
03:54 PM, 12 Jan, 2017