معروف ہدایت کار سید نور کی اہلیہ اور مصنفہ رخسانہ نور لاہور میں انتقال کر گئیں

01:13 PM, 12 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: معروف ہدایت کار سید نور کی اہلیہ اور معروف مصنفہ رخسانہ نور لاہور میں انتقال کر گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ رخسانہ نور نے کئی فلموں اور ڈراموں کے اسکرپٹ بھی لکھے۔ رخسانہ نور نے کیریئر کا آغاز بطور صحافی کیا اور مختلف قومی اخبارات میں خدمات انجام دیں ، بعد ازاں مصنف و ہدایت کار سید غلام محی الدین نور المعروف سید نور سے شادی کے بعد انہوں نے فلم سکرپٹ رائٹنگ میں بھی طبع آزمائی کی اور کئی کامیاب فلموں کے سکرپٹ اور نغمے تحریر کئے ، رخسانہ نور کو ان کی بہترین خدمات پر کئی ایوارڈز بھی دیئے گئے ۔

مزیدخبریں