انقرہ :ترک حکام نے ایک پاکستانی ماں کا خط کا جواب دیتے ہوئے فوری طور اُس پریشان حال ماں کے خط کی قدر کرتے ہوئے اسکے بیٹے کی لاش کو تلاش کر کے پاکستان روانہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی حکومت کو ایک پاکستانی ماں کا خط ملا کہ اسکا بیٹا بلغاریہ کی پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہو گیا ہے اور اسکی لاش ترکی کے بارڈر پر پڑی ہے۔
خط ملنے کے بعد ترک حکام نے نہایت رحم دلی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستانی ماں کے بیٹے کی لاش کی تلاش شروی کر دی۔ لڑکے کی لاش ترکی کی سرحد واقع ایک گاﺅں کی جھونپڑی سے ملی ہے جہاں وہ کپڑوں اور جوتوں کے بغیر شدید سردی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
یہ نوجوان ترکی اور بلغاریہ کی سرحد ے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے بلغاریہ کی پولیس نے پکڑ لیا ور پھر انتہائی انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے کپڑے اتار کی اسکو ترکی کی سرحد کی طرف دھکیل دیا جہاں سردی کی شدت سے فوت ہوگیا،اس واقع کی اطلاع اسکے ساتھ ایک شریک سفر دوست نے اس نوجوان کی کے ماں کو فراہم کی۔
جس پر نوجوان کی ماں نے ترک حکام کو خط لکھا کہ اسکے بیٹے کی لاش ترکی کی سرحد پر موجود ہے جس پر ترک حکام نے ایکشن لیتے ہوئے نوجوان کی لاش تلاش کر کے ترک ائیر لائنز کے ذریعے پاکستان روانہ کر دی