اسلام آباد: پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر حکمران لیگ کے رہنماؤں کے پی ٹی آئی پر جوابی وارمریم اورنگزیب،طلال چودھری اور دانیال عزیز نے عمران خان کو جھوٹ الزامات اور احتجاجی سیاست کا بادشاہ قراردیدیاعمران خان سن لیں!!!سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اطلاعات کی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ ،الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں،ان کا مقصد صرف اور صرف ترقی کا راستہ روکنا ہے۔طلال چودھری نے مریم نواز کو پاکستان کی تصویر اور امید قرار دیا،انکا کہنا تھاکہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم پر کوئی الزام نہیں عمران خان اپنی بیٹی کو تو تسلیم نہیں کرتے دوسروں کی بیٹیوں پر الزام تراشی کرتے ہیں۔
عمران خان جھوٹ ،الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں،مریم اورنگزیب،طلال چودھری
02:08 PM, 12 Jan, 2017