انسان اور جانوروں سے ملتی جلتی اشکال کی سبزیوں کی سوشل میڈیاپر دھوم

انسان اور جانوروں سے ملتی جلتی اشکال کی سبزیوں کی سوشل میڈیاپر دھوم

لاہور: دنیا بھر کے کسانوں اور عام افراد نے عجیب و غریب اشکال والی سبزیاں اور پھلوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
کراچی: دنیا بھر کے کسانوں اور صارفین نے ایک مقابلے میں پھلوں اور سبزیوں کی دلچسپ تصاویر بھیجی ہیں جن میں بعض پھل جانداروں سے اس قدر مشابہہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔

سیب میں چیختا آدمی 

سیب کے اس ڈنٹھل کی شکل کچھ یوں دکھائی دے رہی کہ گویا کوئی آدمی بھنور میں پھنسنے کے بعد چیختا ہے۔

 
 

رقاصہ گاجر 

گاجر ایک مفید سبزی ہے جو دل اور آنکھوں کے لیے بہت اچھی تاثیر رکھتی ہے۔ لیکن کبھی کبھی سبزیاں بھی معمول سے ہٹ کر اگ آتی ہیں جیسے کہ یہ گاجر ایک رقص کرتے ہوئے آدمی کی مانند دکھائی دیتی ہے۔

بطخ نما کدو

پمپ کن کا اوپری ڈھنٹل بطخ کے منہ جیسا دکھائی دے رہا ہے۔

بطکھیرا

اگر بطخ اور کھیرے کے لفظ کو ملائیں تو اوپر والا لفظ بنتا ہے۔ اسی لیے تصویر کی مزید وضاحت ضروری نہیں۔

ادھیڑ عمر آدمی کی صورت سیب پر

سیب میں پڑے داغ پر ایک چہرے کا گمان ہوتا ہے جو ایک ادھیڑ عمر آدمی کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔

قلبی آلو

آلو اپنی عجیب و غریب اشکال کی وجہ سے مشہور ہیں اور یہاں آلو دل کی خوبصورت شکل میں نمایاں ہے۔

کریلے یا پرندے 

کریلے کسی پرندے کی صورت میں دکھائی دے رہے ہیں جو کچھ کچھ طوطے کی طرح مشابہت رکھتے ہیں۔

گاجر بنی انگوٹھی

تصویر میں مڑی تڑی گاجر ایک انگوٹھی کی صورت اختیار کرگئی ہے جس میں نگینہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شملہ مرچ میں چہرے

شملہ مرچ کو کاٹا گیا تو اس میں چلاتے ہوئے چہرے دکھائی دیئے جو ایک حیرت میں ڈال دینے والی چیز ہے۔

تتلی اسٹرابری 

آخر میں سب سے خوبصورت تصویر جس میں تتلی کی شکل کی اسٹرابری نمایاں ہے۔