بچوں کو انگریزی سکھانے کا نیا انداز ، استاد نے امیتابھ بچن کا سٹائل اپنا لیا

12:06 PM, 12 Jan, 2017

اسلام آباد: یوں تو اساتذہ طالب علموں کو سبق سکھانے یا یاد کروانے کے لئے مختلف اندازاپناتے نظر آتے ہیں لیکن ان استاد کے تو کیا ہی کہنے جنہوںنے طالب علموں کو انگلش سکھانے کامنفرد اور دلچسپ انداز اپنایا اور شائقین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

امیتابھ بچن کی 1982میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’ 'نمک حلال‘‘ کے مشہور ڈائیلاگ ’’آئی کین ٹاک انگلش،آئی کین واک انگلش‘‘تو یقیناًسب کو یاد ہی ہونگے تاہم اس ٹیچر نے امیتابھ بچن کے ان مشہور ڈائیلاگزکو اپناتے ہوئے اپنے طلبا کو انگلش گرامر کے اصول کچھ ایسے انداز میں سکھائے کہ دیکھنے والے جہاں داد دئیے بنا نہ رہ پائے وہیں ہنسنے پر بھی مجبور ہوگئے۔

بچوں کو دلچسپ انداز میں انگلش گرامر کے اصول سکھاتے اس ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزیدخبریں