سہ فریقی سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

سہ فریقی سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 352 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان نے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن 87، میتھیو بریٹزکی 83 اور کپتان ٹمبا باووما 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور سنچریاں مکمل کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔

پاکستان اب 14 جنوری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلے گا۔