ممبئی: بھارتی اداکارہ گوہر خان نے ویرسووا میں 10 کروڑ 13 لاکھ روپے مالیت کے تین اپارٹمنٹس خرید لیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوہر خان نے یہ اپارٹمنٹس ایک ہی رہائشی منصوبے میں حاصل کیے ہیں، جن میں سے ایک اپارٹمنٹ انہوں نے اپنی ملکیت میں لیا ہے، جبکہ دو اپارٹمنٹس میں ان کے شوہر بھی شریک مالک ہیں۔
پراپرٹی دستاویزات کے مطابق یہ اپارٹمنٹس فروری 2025 میں رجسٹرڈ ہوئے۔ گوہر خان کی ذاتی ملکیت والے اپارٹمنٹ کی قیمت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے، جس پر 13 لاکھ 98 ہزار روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن چارجز ادا کیے گئے۔
اداکارہ اور ان کے شوہر نے دیگر دو اپارٹمنٹس 7 کروڑ 33 لاکھ روپے میں خریدے، جن پر 43 لاکھ 97 ہزار روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن چارجز ادا کیے گئے۔