وزارت ہوابازی وزارت دفاع میں ضم، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کو وزارت داخلہ کا حصہ بنادیاگیا

وزارت ہوابازی وزارت دفاع میں ضم، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کو وزارت داخلہ کا حصہ بنادیاگیا

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کو وزارت داخلہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کے حوالے سے تمام متعلقہ مراسلے جاری کر دیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہوابازی سے متعلق تمام امور وزارت دفاع کے تحت آئیں گے۔

اسی طرح، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کو وزارت داخلہ کے ماتحت کر دیا گیا ہے اور وزارت داخلہ کا نیا نام "وزارت داخلہ و انسداد منشیات" رکھ دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں