آئی ایم ایف کی ججز سے ملاقات ایک غیر معمولی واقعہ ہے:مولانا فضل الرحمان

آئی ایم ایف کی ججز سے ملاقات ایک غیر معمولی واقعہ ہے:مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کی اعلیٰ عدلیہ کے ججز سے ملاقات کو پاکستان اور دنیا کی تاریخ کا انوکھا واقعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین معیشت کا دارومدار عدل و انصاف پر ہے، اور یہ محسوس ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے عدلیہ کے نظام پر تحفظات ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اسٹبلشمنٹ کی مینجمنٹ کا حصہ ہے اور الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے کے مطابق کام کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو چلے جانا چاہئے۔

مصنف کے بارے میں