سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دے دیا

سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی: سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی  افریقہ   نے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد جنوبی افریقی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کو بے بس کردیا۔

جنوبی   افریقہ مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن 87 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ میتھیو بریز نے 83 اور کپتان ٹیمبا باووما نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی   افریقہ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

اس میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 14 فروری کو اسی سٹیڈیم میں فائنل کھیلے گی۔