لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہے کہ کامیاب شادی کے لیے مرد کو اپنی نظریں اور عورت کو اپنی زبان پر قابو رکھنا ضروری ہے۔
اداکارہ صاحبہ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں چند سٹارز ہوتے تھے، لیکن اب سوشل میڈیا کے دور میں ہر شخص سٹار بن گیا ہے۔
صاحبہ نے سوشل میڈیا کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس پلیٹ فارم کے ذریعے شہرت حاصل کرتے ہیں، مگر اس کا منفی پہلو بھی زیادہ واضح ہو رہا ہے۔
کامیاب شادی کے حوالے سے صاحبہ نے کہا کہ اگر مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان پر قابو رکھے تو ازدواجی زندگی کامیاب ہو سکتی ہے۔