محسن نقوی کا کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ، شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے

محسن نقوی کا کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ، شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔

وزیر داخلہ کو رینجرز کے افسران سے متعارف کرایا گیا، اور اس موقع پر انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

اس دوران ملک کی سالمیت، امن، ترقی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔