کیلیفورنیا: ٹک ٹاک نے امریکی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب گوگل پلے اسٹور کی ضرورت کے بغیر ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
امریکہ نے ٹک ٹاک پر چینی ایپ ہونے کی بنا پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جنوری میں ایپ پر پابندی عائد کی تھی، تاہم ٹک ٹاک نے ان الزامات کی تردید کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد ازاں 20 جنوری کو ایگزیکٹو آرڈر جاری کر کے اس پابندی کو مؤخر کر دیا، مگر اس کے باوجود ایپ ایپل اور گوگل اسٹورز پر دستیاب نہیں رہی۔
اب ٹک ٹاک نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سائڈ لوڈنگ کا آپشن فراہم کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایپ کو گوگل پلے اسٹور کے بغیر ٹک ٹاک کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
دوسری طرف، ایپل اپنے آئی فونز یا آئی پیڈز پر سائڈ لوڈنگ کے ذریعے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، تاہم ان ڈیوائسز پر ویب براؤزر کے ذریعے ٹک ٹاک ایپ دستیاب ہے۔