سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستان میں دو تبدیلیاں

سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، پاکستان میں دو تبدیلیاں

کراچی:  سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے، اور جیتنے والی ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں جگہ پائے گی۔ پاکستان ٹیم پہلی شکست کے بعد پُرعزم ہو کر میدان میں اُتری ہے، جبکہ پروٹیز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہوا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور وہ اس میچ کو ایک مضبوط ٹیم کے ساتھ کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے موزوں ہے اور وہ پاکستان پر دباؤ بنانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور ٹیم اس میچ میں جیتنے کی پوری کوشش کرے گی تاکہ فائنل میں جگہ بنائی جا سکے۔ رضوان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ پہلے بیٹنگ کرتے۔

پاکستان ٹیم میں سعود شکیل اور محمد حسنین شامل ہیں، اور اسکواڈ میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، طیب طاہر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں