اسحاق ڈار کا یو اے ای وزیر خارجہ سے رابطہ، فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی تصدیق

اسحاق ڈار کا یو اے ای وزیر خارجہ سے رابطہ، فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی تصدیق

اسلام آباد:  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر گہری پریشانی کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کی مضبوط حمایت کی یقین دہانی کرائی اور دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مصنف کے بارے میں