جناح ہاؤس حملہ کیس: پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا

جناح ہاؤس حملہ کیس: پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا

لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں بہنوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور وہ اس کیس میں ملوث نہیں ہیں۔

تفتیشی افسر کے بیان کے بعد، دونوں بہنوں نے اپنی ضمانتیں واپس لینے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں عدالت نے کیس خارج کر دیا۔

مصنف کے بارے میں