ترک صدر رجب طیب اردوان پانچ سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، اہم معاہدوں کی توقع

ترک صدر رجب طیب اردوان پانچ سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، اہم معاہدوں کی توقع

اسلام آباد:  ترک صدر رجب طیب اردوان آج اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، جو پانچ سال بعد ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اور دونوں رہنما ساتویں پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اس دورے کے دوران اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (MOU) پر دستخط متوقع ہیں۔ ترک صدر کا دورہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے بعد ہو رہا ہے، اور ان کے ساتھ ترک وزرا، سینیئر حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔ اس دورے میں ترک صدر پاکستان میں بزنس انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے

مصنف کے بارے میں