آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ پر پیش رفت کا اعتراف

آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ پر پیش رفت کا اعتراف

دبئی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان کی جاری آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی استحکام اور حکومتی اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔

شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت (EEF) کے تحت پاکستان کی معیشت کی مستحکمی اور طویل مدتی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اصلاحات کی رفتار، خاص طور پر ٹیکس، توانائی کے شعبے اور نجی شعبے کی ترقی میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی حکومت کی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط کے لیے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور ملک میں افراط زر میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے

مصنف کے بارے میں