پی پی پی کی سی ای سی  کا آصف زرداری، بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار، تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا

10:21 PM, 12 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔
 پارٹی قیادت نے ن لیگ کی تجاویز سی ای سی ارکان کے سامنے رکھ دیں ۔ اجلاس میں  اس حوالے سے بات ہوئی کہ ن لیگ نے اہم عہدے دینے کی پیشکش کی ہے ۔ سینئر رہنماؤں نے  بلاول کو وزیراعظم کی بجائے اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویزدی ۔  سی ای سی میں شریک  رہنمائوں کاکہنا تھا کہ    اگر مضبوط اتحادی حکومت بنتی ہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنایا جائے ۔ کمزور اتحادی حکومت کے بجائے اپوزیشن لیڈر  بہتر ہے ۔
پارٹی  رہنماؤں نے ڈھائی ڈھائی سالہ پرائم منسٹر شپ فارمولا مسترد کرنے کی تجویز  مسترد کردی۔ یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ ن لیگ کو سپورٹ کریں لیکن حکومت کا حصہ نہ بنیں نہ ہی وزارتیں لیں۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس کا آغاز شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی قیادت نے ن لیگ کی تجاویز سی ای سی ارکان کے سامنے رکھ دیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز کیا گیا۔

مزیدخبریں